پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم شطرنج پیر 20جولائی کو منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم شطرنج پیر 20جولائی کو منایا گیا ۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم شطرنج پیر 20جولائی کو منایا گیا ۔

اس دن کو منانے کی تجویز یونیسکو نے پیش کی تھی اور 1966سے ہر سال یہ دن منایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر2019کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد منظور کرکے اس دن کو باقاعدہ منانے کی منظوری دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی 70 فیصد آبادی نے زندگی میں کم سے کم ایک مرتبہ شطرنج کھیلا ہے۔شطرنج دو کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جانے والا کھیل ہے جو ذہنی حکمت عملی پر مبنی ہوتا ہے۔شطرنج دیگر علوم و فنون کی طرح قوموں کی ترقی و تمدن کا میزان ہے۔ گزشتہ تہذیبوں میں اس کھیل کو خصوصی اہمیت حاصل تھی۔ بعض مئورخین کے مطابق اس کھیل کی ایجاد مصر، چین یا ایران میں ہوئی تھی۔