روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے تحت مالی سال 2026 کے دوران 2.5 ارب روپے پاکستان بھجوائے گئے ہیں، رپورٹ

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس(آر ڈی اے) کے تحت گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران 2.5 ارب روپے پاکستان بھجوائے گئے ہیں۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس(آر ڈی اے) کے تحت گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران 2.5 ارب روپے پاکستان بھجوائے گئے ہیں۔

ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 مالی سال کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آرڈی اے )کے تحت سب سے زیادہ محصولات گزشتہ مالی سال میں وصول ہوئے۔ مالی سال 2021میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 1.5 ارب روپے پاکستان بھجوائے گئے تھے جبکہ مالی سال 2022 کے دوران آر ڈی اے کے تحت 2.3 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023 کے دوران آرڈی اے کے تحت 1.1ارب روپے کے محصولات وصول ہوئے تھے جو مالی سال 2021 تا مالی سال 2026 کے دوران آر ڈی اے کے تحت سب سے کم 1.1 ارب روپے مالی سال 2023 میں پاکستان بھجوائے گئے تھے۔ مزید برآں مالی سال 2024 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 1.7 ارب روپے پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مالی سال 2025 کے دوران آر ڈی اے کے تحت بھجوائی رقوم بڑھ کر 2.1 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2026 میں آر ڈی اے کے تحت رقوم کی وصولیوں کا حجم 2.5 ارب روپے تک بڑھ گیا جو گزشتہ مالی سالوں کے دوران بھجوائی گئی سب سے زیادہ رقوم ہیں۔