نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارج اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ آمد پر کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا خیرمقدم کیا

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ اسلام آباد آمد پر کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ اسلام آباد آمد پر کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔

پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنما پاکستان اور کینیڈا کےدوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا یہ دورہ، وزارت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا ان کا پہلا دورہ ہےجبکہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد کسی کینیڈین وزیرخارجہ کا پہلا دور ہ پاکستان بھی ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔