ریسکیو1122خیبرنے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والےتینوں افراد کی نعشیں ریکور کرلیں

ریسکیو1122خیبرنے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والےتینوں افراد کی نعشیں ریکور کرلیں۔

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122خیبرنے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والےتینوں افراد کی نعشیں ریکور کرلیں۔

ترجمان ریسکیو 1122خیبر کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ویگن گاڑی میں موجود مرد اورخاتون کی نعشوں کو جمرود جبہ خوڑ سے ریسکیو 1122 خیبر کی غوطہ خور ٹیموں نے مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے ریکور کر لیا جبکہ بچے کی نعش پڑانگ سنگ کے مقام ریسکیو ٹیموں نے ریکور کی۔نعشوں کو ضروری کاروا ئی کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 112خیبر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش اور سیلابی صورتحال میں ندی نالوں سے دور رہیں اور ہنگامی صورتحال میں 1122 پر فوری کال کریں۔