تھانہ فتح جنگ پولیس کی مؤثر کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

تھانہ فتح جنگ پولیس کی مؤثر کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ۔

اٹک۔ 20 جولائی (اے پی پی):تھانہ فتح جنگ پولیس کی مؤثر کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ۔

عدنان نذیر سکنہ جہلم نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ اس نے سدا بہار بھٹہ خشت نزد ماجھیا سٹاپ پر اپنا ڈیرہ بنا رکھا ہے اور وہ حسبِ معمول اپنا ہنڈا 125 موٹرسائیکل کمرے کے باہر برآمدے میں کھڑا کرتا تھا، آج صبح جب وہ کمرے سے باہر نکلا تو اس کا موٹرسائیکل وہاں موجود نہ تھا، درخواست موصول ہونے پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا، پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا، کامیاب کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد فرہاد ولد محمد ریاض سکنہ کوٹ فتح خان دیوال تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا گیا، دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے چوری شدہ ہنڈا 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں