تھانہ باہتر پولیس کی بروقت کارروائی، خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار، تفتیش جاری ہے
اٹک ،خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار

مزید خبریں
اٹک۔ 20 جولائی (اے پی پی):تھانہ باہتر پولیس کی بروقت کارروائی، خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار، تفتیش جاری ہے۔
متاثرہ خاتون کے والد نے تھانہ باہتر میں درخواست دی کہ ان کی بیٹی گزشتہ روز سے شدید خوف و ہراس کا شکار تھی، وجہ دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ گزشتہ رات وجاہت علی ولد وارث نے اس کی والدہ کے موبائل نمبر پر رابطہ کر کے کہا کہ اس کا شوہر باہر اس سے ملنے آیا ہے، جب وہ گھر سے باہر نکلی تو وہاں اس کا شوہر موجود نہ تھا، اسی دوران وجاہت نے اسلحہ کے زور پر اسے زبردستی ایک ویران مقام پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ باہتر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا، پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ملزم وجاہت علی ولد وارث سکنہ نیکا تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔








