عالمی مارکیٹ میں صنعتی استعمال کی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ

لندن ۔ 24 نومبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں تانبے اور الومنیم کے نرخوں میں اضافے کا عمل کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی جاری رہا۔لندن میٹل ایکس چینج میں بنچ مارک کاپر(تانبے)کی سپلائی 6963 ڈالر فی ٹن طے پائی جو کہ 6984 ڈالر فی ٹن پر پہنچنے کے بعد واپس لوٹی۔الومینیم کے سودے قیمت میں 0.3فیصد اضافے کے ساتھ 2113 ڈالر فی ٹن ،نکل 11930 ڈالر …

لندن ۔ 24 نومبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں تانبے اور الومنیم کے نرخوں میں اضافے کا عمل کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی جاری رہا۔لندن میٹل ایکس چینج میں بنچ مارک کاپر(تانبے)کی سپلائی 6963 ڈالر فی ٹن طے پائی جو کہ 6984 ڈالر فی ٹن پر پہنچنے کے بعد واپس لوٹی۔الومینیم کے سودے قیمت میں 0.3فیصد اضافے کے ساتھ 2113 ڈالر فی ٹن ،نکل 11930 ڈالر فی ٹن، زنک 3237 ڈالر فیٹن اورٹین 19420 ڈالر فی ٹن رہے جبکہ لیڈ کی قیمت کم ہو کر 2454 ڈالر فی ٹن طے ہوئی۔

Leave a Reply