مینز انڈر 18 فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے عمان کو 5-0 سے شکست دے دی

عمان کے شہر مسقط میں جاری مینز و ویمنز انڈر 18 فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان عمان کو 5-0 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے عثمان نے دو گول کیے، جبکہ عدیل، یحیی نجیب اور فرحان اسلم نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):عمان کے شہر مسقط میں جاری مینز و ویمنز انڈر 18 فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان عمان کو 5-0 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے عثمان نے دو گول کیے، جبکہ عدیل، یحیی نجیب اور فرحان اسلم نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی، چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان اور دیگر اراکین نے قومی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔