چینی وزیر اعظم کی نئے برطانوی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

بیجنگ۔21جولائی (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

سی جی ٹی این کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین اور برطانیہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور دنیا کی اہم معیشتوں کے طور پر بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کی اپنی ترقی کو فائدہ پہنچے گا بلکہ عالمی امن اور استحکام میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم کے ساتھ مل کر باہمی تبادلوں کو فروغ دینے، باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی، مستحکم اور جامع تزویراتی شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔

مزید خبریں