چین کے نائب وزیرِ نقل و حمل شو چھنگ گوانگ نے کہا ہے کہ ملک کے14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کے قومی جامع نقل و حمل کے نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 60 لاکھ کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔
چین کے قومی جامع نقل و حمل کے نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 60 لاکھ کلومیٹر سے تجاوز کر گئی

مزید خبریں
بیجنگ۔21جولائی (اے پی پی):چین کے نائب وزیرِ نقل و حمل شو چھنگ گوانگ نے کہا ہے کہ ملک کے14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کے قومی جامع نقل و حمل کے نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 60 لاکھ کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔
سی جی ٹی این کے مطابق انہوں نے منگل کو چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کے زیرِ اہتمام پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’’6 محوروں، 7 راہداریوں اور 8 راستوں‘‘ پر مشتمل جامع نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا 91 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ملک میں ہائی سپیڈ ریل کی آپریشنل لائنوں کی مجموعی لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ قومی شاہراہوں کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 99 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی بندرگاہوں پر 10 ہزار ٹن یا اس سے زیادہ گنجائش رکھنے والی برتھوں کی تعداد 3,061 ہو گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ ایئرپورٹس کی مجموعی تعداد 270 تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے ڈاک اور ترسیل کے شعبے میں دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم کر لیا ہے جس سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔








