نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 22 سے 23 جولائی تک فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے فلپائن روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 22 سے 23 جولائی تک فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اجلاس کے دوران خطے اور عالمی سطح پر اہم سیاسی و سیکیورٹی امور پر ہونے والے مباحثوں میں شرکت کریں گے اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
دورے کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار فورم میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گےجن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔







