اوگرا کا 22 جولائی کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 22 جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 22 جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں