انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین و ان کے اہل خانہ کی ملاقات،ریلیف احکامات جاری کئے

مزید خبریں
لاہور۔21جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے 5 کانسٹیبلز کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی جبکہ کانسٹیبل ریاست علی کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ 3 ہیڈ کانسٹیبلز کی ٹریننگ کورس سے متعلق درخواست پر آر پی او ملتان کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ مرحوم سب انسپکٹر سجاد احمد کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کے لیے بھجوا دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔








