لاہور، فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر معروف بیکری بند ،سرکاری کارروائی میں مداخلت پر ایک ملزم گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رام گڑھ سٹاپ پر واقع معروف بیکری کو فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بند کر دیا جبکہ سرکاری کارروائی میں مداخلت اور خاتون فوڈ سیفٹی آفیسر سے نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور۔21جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رام گڑھ سٹاپ پر واقع معروف بیکری کو فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بند کر دیا جبکہ سرکاری کارروائی میں مداخلت اور خاتون فوڈ سیفٹی آفیسر سے نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر کارروائی کے دوران ملزم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم چیکنگ رکوانے کے لیے خاتون آفیسر کو دھمکاتا رہا، جس پر پولیس طلب کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بیکری میں سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس موجود نہیں تھے جبکہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ، جعلسازی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں