ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ تین لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان محمد ابوبکر اور عارف کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور۔21جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ تین لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان محمد ابوبکر اور عارف کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ راحیل شوکت ملک پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمان گزشتہ 14 ماہ سے جیل میں ہیں جبکہ استغاثہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دس، دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

مزید خبریں