اراضی واپس لینے کیخلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے "اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم” کے لیے اراضی واپس لینے کے خلاف درخواست ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور۔21جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے "اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم” کے لیے اراضی واپس لینے کے خلاف درخواست ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد انعام کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق انہیں عارضی کاشت سکیم کے تحت 40 کنال اراضی پانچ سال کے لیے الاٹ کی گئی تھی اور سالانہ 15 لاکھ روپے ٹھیکے میں سے 3 لاکھ 87 ہزار روپے بھی ادا کیے جا چکے ہیں۔ اب مذکورہ اراضی "اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم” کے لیے واپس لی جا رہی ہے، حالانکہ قانون کے مطابق چراگاہ کی الاٹ شدہ اراضی واپس نہیں لی جا سکتی۔ عدالت سے اراضی واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

مزید خبریں