نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، پاکستان کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے اور ملک کی ترجیحات کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

نائب وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی کہ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے اور جامع تیاریاں کی جائیں تاکہ پاکستان کے قومی مفادات کا مؤثر انداز میں فروغ یقینی بنایا جاسکے۔

 

مزید خبریں