نائب وزیراعظم 33 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 33 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف)کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گئے۔

منیلا ۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 33 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف)کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گئے۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کے دورے میں مصروف سفارتی سرگرمیوں کا شیڈول طے ہے جس میں اے آر ایف کے اجلاس میں شرکت اور اس موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں شامل ہیں۔ ہوائی اڈے پر آمد پر فلپائن کی وزارت خارجہ کے دفتر برائے انٹیلی جنس و سکیورٹی سروسز کے اسسٹنٹ سیکرٹری ایلمر جی کیٹو، فلپائن میں پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔