وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی جس دوران معاشی تعاون کے فروغ، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،معاشی تعاون ، سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
واشنگٹن ڈی سی۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی جس دوران معاشی تعاون کے فروغ، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔
فنانس ڈویژن کے مطابق وزیرِ خزانہ نے امریکی ہم منصب کو پاکستان کے میکرواکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے سفر سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں اضافے پر مبنی مارکیٹ رسائی کے حوالے سے امریکی تعاون کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں طرفین نے معاشی تعاون کے فروغ، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








