نائب وزیراعظم کی منیلا میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو منیلا میں 33 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف)کے وزارتی اجلاس سے قبل روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

منیلا ۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو منیلا میں 33 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف)کے وزارتی اجلاس سے قبل روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، کنیکٹیوٹی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور روس کی شراکت داری کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل نہایت اہم ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔