نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا فلپائن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ،وزیٹرز بک میں تاثرات قلم بند کیے
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا فلپائن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ،وزیٹرز بک میں تاثرات قلم بند کیے

مزید خبریں
منیلا۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل لیہ گٹیریز نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آمد پر اے ڈی بی کی وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔بعد ازاں ایشیائی ترقیاتی بینک میں پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نشیطہ محسن نے نائب وزیراعظم کے اعزاز میں ورکنگ لنچ کا اہتمام کیا جس میں اے ڈی بی کے مختلف شعبوں اور خطوں میں اعلیٰ قیادتی مناصب پر خدمات انجام دینے والی پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے بدلتے ہوئے ترقیاتی ایجنڈے، پاکستان کے ساتھ اس کی شراکت داری اور بینک کے مختلف شعبوں اور خطوں میں خدمات کی پیش رفت میں پاکستانی پروفیشنلز کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اے ڈی بی کے مشن میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور مہارت کے ذریعے وہ پاکستان کے لیے باعث امتیاز ہیں۔ نائب وزیراعظم نے نشیطہ محسن کو ایشیائی ترقیاتی بینک میں پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








