فیصل آبادایئرپورٹ کے منیجر تسنیم اختر جمیل نے کہا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) کے زیر انتظام فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک منفرد اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنے ملازمین کوبیسک لائف سپورٹ (بی ایل ایس )اور فرسٹ ایڈ کی خصوصی تربیت مکمل کروا دی ہے
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منفرد اعزاز، ملازمین کی بیسک لائف سپورٹ اور فرسٹ ایڈ کی تربیت مکمل

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):فیصل آبادایئرپورٹ کے منیجر تسنیم اختر جمیل نے کہا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) کے زیر انتظام فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک منفرد اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنے ملازمین کوبیسک لائف سپورٹ (بی ایل ایس )اور فرسٹ ایڈ کی خصوصی تربیت مکمل کروا دی ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں، ملازمین اور ایئرپورٹ استعمال کرنے والے تمام افراد کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ہنگامی حالات میں بروقت اور موثر طبی امداد کی فراہمی کسی بھی جدید ایئرپورٹ کے لیے نہایت اہم ہوتی ہے، اسی مقصد کے تحت تمام ملازمین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بیسک لائف سپورٹ اور فرسٹ ایڈ کی جامع تربیت فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس تربیت کے ذریعے ملازمین کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، حادثے یا طبی ایمرجنسی کی صورت میں فوری، محفوظ اور موثر انداز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے قابل ہیں۔
اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا بلکہ ایئرپورٹ کے Health, Safety & Emergency Response Standards کو بھی مزید موثر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ہدایات اور وژن کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور محفوظ، معیاری اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کی تربیت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ انسانی جانوں کے تحفظ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملازمین کی استعداد کار بڑھانے، جدید تربیتی پروگراموں کے انعقاد اور حفاظتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہر لحاظ سے ایک محفوظ، جدید اور عالمی معیار کا ایئرپورٹ برقرار رہے۔








