ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے رنگپورہ، شہاب پورہ روڈ اور زہرہ میموریل چوک کا دورہ کر کے واسا ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا فیصل شہزاد نے ڈپٹی کمشنر کو نکاسیٔ آب آپریشن اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا رنگپورہ، شہاب پورہ روڈ اور زہرہ میموریل چوک کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 22 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے رنگپورہ، شہاب پورہ روڈ اور زہرہ میموریل چوک کا دورہ کر کے واسا ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا فیصل شہزاد نے ڈپٹی کمشنر کو نکاسیٔ آب آپریشن اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر فعال، عملہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے کچرے اور ویسٹ کی مسلسل صفائی میں مصروف رہا۔ ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ نکاسیٔ آب کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے اور تمام ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریاؤں، نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی شہریوں کو ہدایت، پانی کے جوہڑوں، تالابوں اور برساتی نالوں سے دور رہیں۔ شہری بجلی کے کھمبوں، ٹوٹے ہوئے تاروں اور برقی تنصیبات کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور شدید بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔








