اوگرا کا 23 جولائی کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 23 جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 23 جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں