وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امیر العظیم نے اپنی زندگی دینی، سماجی اور سیاسی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امیر العظیم نے اپنی زندگی دینی، سماجی اور سیاسی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
مرحوم اصول پسندی اور عوامی فلاح و بہبود کا روشن باب تھے۔ امیر العظیم کی وفات سے ملک ایک باوقار، سنجیدہ اور نظریاتی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین، رفقاء اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان سے دلی ہمدردی اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔






