پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کرکے پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی رکھ دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے
والڈ سٹی اتھارٹی کا نام پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی رکھ دیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔22جولائی (اے پی پی):پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کرکے پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی رکھ دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ قانون کے مطابق اب سرکاری مراسلوں ، نوٹیفکیشنز، ریکارڈ اور دیگر تمام سرکاری دستاویزات میں’’ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی‘‘ کی جگہ ’’پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی‘‘ کا نام استعمال کیا جائے گا۔
پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی، شہری احیا، سیاحت کے فروغ، عوامی شمولیت اور پائیدار ترقی کے اپنے مشن کو پہلے کی طرح جاری رکھے گی۔ اتھارٹی نے تمام سرکاری محکموں، شراکت داروں، متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور عوام سے درخواست کی ہے کہ آئندہ تمام سرکاری مراسلوں ، دستاویزات اور سرکاری امور میں ادارے کے نئے نام ’’پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی‘‘ کا استعمال یقینی بنایا جائے۔








