وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ایران کے نائب وزراء مہران قربانی اور مہدی دوستی کی ملاقات،اقتصادی تعاون، تجارت اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ایران کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ مہران قربانی اور نائب وزیر داخلہ برائے اقتصادی امور مہدی دوستی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت اور رابطوں کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ایران کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ مہران قربانی اور نائب وزیر داخلہ برائے اقتصادی امور مہدی دوستی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت اور رابطوں کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیکرٹری تجارت، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشنز، سیکرٹری ایس آئی ایف سی، سپیشل سیکرٹری پٹرولیم، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر، وزارت مواصلات اور وزارت ریلوے کے حکام بھی شریک تھے۔

مزید خبریں