تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے تفتیشی افسران نے شرکت کی

راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور سینئر پولیس افسران نے تفتیشی افسران کو مختلف مقدمات، بالخصوص منشیات سے متعلق کیسز کی مؤثر تفتیش کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ کے دوران ملزمان کو ٹریس کرنے، شواہد اکٹھے کرنے، مضبوط کیس فائل تیار کرنے، مقدمات میں تفتیشی نقائص سے بچنے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے مؤثر تفتیشی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

شرکاء کو جدید اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے طریقہ کار سے بھی روشناس کرایا گیا۔ ورکشاپ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مؤثر اور معیاری تفتیش انصاف کی بروقت فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب کے ویژن اور سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور تفتیشی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

 

مزید خبریں