بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا17واں مرحلہ جیت لیا
بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا17واں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا17واں مرحلہ جیت لیا
پیرس۔23جولائی (اے پی پی):بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر ریس میں چار سٹیج فتوحات حاصل کر چکے ہیں ، انہوں نے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے چھٹے مرحلے میں شاندار فتح حاصل کر کے ریکارڈ پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا تھا اور ریس کے لیڈر کی یلو جرسی پر دوبارہ قبضہ بھی حاصل کر لیاتھا جو تاحال برقرار ہے۔
بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے17ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں شامبیری سے ووئرون تک ک174.7کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا ۔28 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 174.7کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے ،41منٹس اور 13 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سویٹزرلینڈ کے 26 سالہ سائیکل سوار مورو شمڈ نے دوسری جبکہ نیدرلینڈز کے 24 سالہ سائیکلسٹ کویج اولاف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چھٹے مرحلے میں فتح کے ساتھ ہی دوبارہ یلو جرسی پر قبضہ حاصل کرلیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3320.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔








