نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر برطانیہ کے وزیر برائے خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ایڈ ملی بینڈ کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محمد اسحاق ڈار کی ایڈ ملی بینڈ سے منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر ملاقات، پاک برطانیہ شراکت داری اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
منیلا۔23جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر برطانیہ کے وزیر برائے خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ایڈ ملی بینڈ کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی قیمتی خدمات اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ ایڈ ملی بینڈ نے حالیہ امریکا۔ایران کشیدگی کے دوران بات چیت کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔دونوں فریقوں نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسلسل بات چیت، مؤثر سفارت کاری اور مستقل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔








