سعودی وزیر خارجہ سے قطر ، اردن اور یونان کے رہنمائوں کا ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی ، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور یونانی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا

 

ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی ، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور یونانی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس دوران خطے کی صورتحال اور دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی اے کے مطابق قطر اور اردن کے رہنمائوں کےساتھ رابطے میں خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی، خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں، پورے خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں پر ہم آہنگی بارے مشاورت کی گئی ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کے دوران یونانی ہم منصب نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔