وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 کا باضابطہ اجرا کر دیا

وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 کا باضابطہ اجرا کر دیا

پشاور۔ 23 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 کا باضابطہ اجرا کر دیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030 پاکستان کی جامع ترین ڈیجیٹل پالیسیوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ پانچ سٹریٹجک ستونوں، 9 اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز اور 915 سٹریٹجک انٹروینشنز پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپر لیس گورننس اور ڈیجیٹل اصلاحات سے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور سٹیزن سنٹرک بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مہارتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن مالی وسائل کی بچت، کاغذ کے کم استعمال اور ماحول کے تحفظ کا موثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل روڈ میپ جدید، ماحول دوست اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی نیا ٹیکس عائد کیے بغیر گزشتہ مالی سال 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ریونیو کا ہدف 180 ارب روپے مقرر ہے، توقع ہے کہ وصولیاں 200 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خیبرپختونخوا 2030 کے لیے اہداف، ٹائم لائنز اور عمل درآمد کا جامع فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خدمات اور مالی لین دین کی ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI )اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گرین آئی سی ٹی پروکیورمنٹ، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری کے قیام پر کام کیا جائے گا۔

مزید خبریں