نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جمہوریہ کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کی دعوت پر 23 اور 24 جولائی کو کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
نائب وزیراعظم 23 اور 24 جولائی کو کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جمہوریہ کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کی دعوت پر 23 اور 24 جولائی کو کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان، چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان سمیت ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
وزرائے خارجہ کونسل ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جو بین الاقوامی تعلقات سمیت تنظیم کے رکن ممالک کی خارجہ اور سلامتی سے متعلق پالیسیوں پر غور کرتا ہے۔دورہ کرغزستان کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ جمہوریہ کرغزستان کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔








