صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 جولائی (اے پی پی):صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے، جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت اس المناک سانحے میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
ان نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








