سعودی عرب کا جوہری پروگرام پرامن ہو گا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی عرب کا جوہری پروگرام پرامن ہو گا۔ تاس کے مطابق منیلا میں جاری آسیان وزارتی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایک پرامن سول جوہری پروگرام کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان شراکت داری ایسے تحفظات فراہم کرتی ہے جو ایٹمی ہتھیاروں …

منیلا۔23جولائی (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی عرب کا جوہری پروگرام پرامن ہو گا۔ تاس کے مطابق منیلا میں جاری آسیان وزارتی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایک پرامن سول جوہری پروگرام کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان شراکت داری ایسے تحفظات فراہم کرتی ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کو روکیں گے۔