سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل جبکہ سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبارکو گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی فورسز کی کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل ،سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔23جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل جبکہ سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبارکو گرفتار کر لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیاگیا۔
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں ،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا،آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرارہے۔
حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیئے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔








