جرمن بنڈس لیگا کے فٹ بال کلب کولون نے سڈنی ایف سی سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی بین الاقوامی مڈفیلڈر پال اوکون اینگسٹلر کو جون 2030 تک کے لیے اپنے کلب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کولون نے آسٹریلوی مڈفیلڈر پال اوکون اینگسٹلر کے درمیان 2030 تک معاہدہ طے پاگیا

مزید خبریں
برلن۔24جولائی (اے پی پی):جرمن بنڈس لیگا کے فٹ بال کلب کولون نے سڈنی ایف سی سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی بین الاقوامی مڈفیلڈر پال اوکون اینگسٹلر کو جون 2030 تک کے لیے اپنے کلب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق 21 سالہ مڈفیلڈر پال اوکون اینگسٹلرنے رواں سال کے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام چاروں میچز کھیلے تھے ۔ کولون کے منیجنگ ڈائریکٹر تھامس کیسلر نے کھلاڑی کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پال اوکون اینگسٹلر ایک باصلاحیت نوجوان ہیں جن کی شمولیت سے سینٹرل مڈفیلڈ کو مضبوطی ملے گی۔ دوسری جانب پال اوکون اینگسٹلر نے کہا کہ کولون کی شاندار تاریخ، سٹیڈیم اور شائقین ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ بنے اور یہ ان کے کیریئر کا ایک بہترین قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنے اور اپنے کیریئر کے اس اہم مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ بیلجیم میں پیدا ہونے والے پال اوکون اینگسٹلر کلب بروج اور بینفیکا کی اکیڈمیز کا حصہ رہنے کے بعد گزشتہ سیزن میں سڈنی ایف سی کی طرف سے کھیل رہے تھے جبکہ ان کے والد پال اوکون بھی آسٹریلین قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پال اوکون اینگسٹلرگزشتہ سیزن وہ سڈنی ایف سی کی جانب سے 27 لیگ اور 3 ڈومیسٹک کپ میچز کھیل چکے ہیں۔








