سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری خزانہ عائشہ جاوید کو شہرہ آفاق کتاب ’’وومن ان پبلک فنانس، سٹوری آف جینڈر ان بجٹنگ‘‘ میں معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری عائشہ جاوید کو معروف بین الاقوامی اشاعتی ادارے رائوٹلیج کی شہرہ آفاق کتاب ’’وومن ان پبلک فنانس، سٹوری آف جینڈر ان بجٹنگ‘‘ میں بطور معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری عائشہ جاوید کو معروف بین الاقوامی اشاعتی ادارے رائوٹلیج کی شہرہ آفاق کتاب ’’وومن ان پبلک فنانس، سٹوری آف جینڈر ان بجٹنگ‘‘ میں بطور معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب ’’لمٹ لیس سکائیز اینڈ اینڈلیس ڈریمز ‘‘ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے موثر کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں اور پاکستان کے سرکاری افسران کی غیر معمولی صلاحیت، لگن اور فکری استعداد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں خصوصاً نوجوان نسل اور خواتین کے لیے باعث ترغیب ہیں کہ وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں موثر کردار ادا کریں۔سپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کی سرکاری اداروں میں موثر شمولیت اور قیادت کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی پائیدار ترقی کا راز ہے۔