فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )ملتان نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

مزید خبریں
ملتان۔ 24 جولائی (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )ملتان نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان کی نگرانی میں کارروائی کے دوران ملزم عبدالرحمن کو لاہور ہائی کورٹ، ملتان بینچ سے قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ملزم عبدالرحمن اور اس کے ساتھیوں نے مدعی محمد عرفان سے برطانیہ کے ورک ویزے پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 19 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم نہ تو بیرون ملک یا گیا اور نہ ہی وصول کی گئی رقم واپس کی۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔








