ایبٹ آباد،مون سون بارشوں کے پیش نظر مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 کا حساس مقامات کا دورہ

ایبٹ آباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ آبپاشی،مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 نے مختلف حساس مقامات کا دورہ کیا۔اس دوران ندی نالوں،برساتی گزرگاہوں اور دیگر خطرناک مقامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ادارہ مون …

ایبٹ آباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ آبپاشی،مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 نے مختلف حساس مقامات کا دورہ کیا۔اس دوران ندی نالوں،برساتی گزرگاہوں اور دیگر خطرناک مقامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ادارہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب غیر ضروری جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔