نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون-آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر منعقدہ مشترکہ پینٹنگ تقریب میں رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ہمراہ شرکت کی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ہمراہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر منعقدہ مشترکہ پینٹنگ تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون-آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر منعقدہ مشترکہ پینٹنگ تقریب میں رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ہمراہ شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تقریب میں درخت کی شاخوں کی علامتی پینٹنگ تیار کی گئی جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان امن، دوستی، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے مشترکہ عزم اور امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ایس سی او رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، علاقائی یکجہتی اور دیرپا تعاون کے فروغ کی علامت تھی جس میں تمام وفود نے مشترکہ طور پر شرکت کرکے تنظیم کے بنیادی مقاصد سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔








