صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،صدر مملکت نے دہشت گرد حملہ ناکام بنانے اور فتنۃ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،صدر مملکت نے دہشت گرد حملہ ناکام بنانے اور فتنۃ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنے بہادر جوانوں اور اہلکاروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،ایسے عناصر پاکستان کی علاقائی اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پاکستان امن کے قیام کی کوششوں میں بھی کامیاب ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی سرخرو ہوگا۔








