ویمن پارلیمانی کاکس بلوچستان کی چیئرپرسن وڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ سے اقوام متحدہ پاکستان کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر آفس کے پالیسی ایڈوائزر اسٹیسی ویلڈبلنڈل نے ملاقات کی ،ملاقات میں ارکان صوبائی اسمبلی شاہدہ رئوف، فرح عظیم شاہ ،کلثوم نیاز کاکڑ، سلمیٰ کاکڑ، یواین کے دائود ننگیال ودیگر بھی موجود تھے ۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی چیئرپرسن وڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ سے اقوام متحدہ ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 جولائی (اے پی پی):ویمن پارلیمانی کاکس بلوچستان کی چیئرپرسن وڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ سے اقوام متحدہ پاکستان کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر آفس کے پالیسی ایڈوائزر اسٹیسی ویلڈبلنڈل نے ملاقات کی ،ملاقات میں ارکان صوبائی اسمبلی شاہدہ رئوف، فرح عظیم شاہ ،کلثوم نیاز کاکڑ، سلمیٰ کاکڑ، یواین کے دائود ننگیال ودیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں صوبے کے مستقبل کے ترقیاتی ایجنڈے میں خواتین کی شمولیت، صنفی مساوات اور جامع حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مجوزہ اسٹیبلائزیشن فریم ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پالیسی سازی اور ترقیاتی منصوبوں میں خواتین کی قیادت، صنفی مساوات اور ان کی ترجیحات کو شامل کیا جانا ضروری ہے تاکہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی آواز کو مضبوط بنانے، انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں موثر نمائندگی دینے اور ایک پرامن، منصفانہ اور جامع معاشرے کے قیام کے لیے حکومت، ترقیاتی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔
شرکاء نے زوردیاکہ صنفی مساوات، خواتین کی قیادت اور جامع طرزِ حکمرانی کو اس فریم ورک کا بنیادی حصہ بنایا جائے تاکہ خواتین کی آواز، ترجیحات اور امنگیں بلوچستان کی پائیدار ترقی میں موثر انداز سے شامل ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے ساتھی اراکینِ اسمبلی اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک پرامن، مساوی اور جامع بلوچستان کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔








