آئیسکو کا ہفت کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ہفتہ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ہفتہ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 25 جولائی2026 اسلام آباد سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک، فیصل مسجد، ایوب مارکیٹ، HCـI، HCـII، Gـ9/4، سپارکو، T&T، PTCL، Gـ8/1، Gـ8، Gـ8 مرکز، مروی فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک جاپان روڈ، جھنڈالہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 6:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک چائرنگ کراس، ملت آباد، عسکری XI فیڈرز،اٹک سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک فوارہ چوک فیڈر، جہلم سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ،

لنگرپور فیڈرز،چکوال سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 11:00 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور، CWO فیڈرز جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 7:00 بجے تک 132 کے وی سرکٹ بریکر (132 کے وی زیرو پوائنٹ)، صبح 6:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک را بازار، AWT، مال روڈ، AFIC، ٹینچ بھٹہ، MHـ3، قاسم مارکیٹ، CMHـ1، CMHـ2، اسپرنٹ مال، کیانی روڈ، آرمی فلیٹس، MHـ1، MHـ2، ذیشان کالونی، حیدر روڈ، NLC، کیننگ روڈ، ہسپتال روڈ، NIASR، نیو جی ایچ کیو، صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی AWCـHMC ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانیـبرہان، جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی–پلندری اور 132 کے وی نیو واہ–بہترموڑ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔