بھکر ،ڈی ایس پی محمد اعظم خان کا نواز شریف اسکول آف ایمننس دریا خان کا دورہ، طلبہ کو سوشل میڈیا، ٹریفک قوانین اور انسداد منشیات پر لیکچر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او دریا خان سرکل محمد اعظم خان نے نواز شریف اسکول آف ایمننس دریا خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے

بھکر۔ 24 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او دریا خان سرکل محمد اعظم خان نے نواز شریف اسکول آف ایمننس دریا خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی، جبکہ منشیات کے نقصانات اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کو تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں، ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں، اور منشیات جیسی سماجی برائی سے دور رہتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں۔