لاہور ہائیکورٹ نے12 سالہ بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد بچے کے بیان کی روشنی میں اسے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ نے بچے کے بیان کی روشنی میں اسے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے12 سالہ بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد بچے کے بیان کی روشنی میں اسے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے بچے اظفر کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت بچے نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے دادا ظفر کے ساتھ ویلنشیا میں رہ رہا ہے۔
سماعت کے دوران بچے کی والدہ حوالگی کے لیے آبدیدہ ہو گئیں جبکہ عدالت نے متعدد طلبیوں کے باوجود پیش نہ ہونے پر بچے کے دادا پر برہمی کا اظہار کیا۔دادا نے عدالت کو بتایا کہ انہیں عدالتی حکم کا علم نہیں تھا اور اس پر معذرت کی۔ عدالت نے بچے کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے دادا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔








