ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 پشاور کی ٹریننگ ونگ نے شیخ محمدی گرڈ سٹیشن کے عملے کو آگ سے بچاؤ، ابتدائی مرحلے میں آگ پر قابو پانے اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی
ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے شیخ محمدی گرڈ سٹیشن کے عملے کے لیے آگ سے بچاؤ و فائر سیفٹی سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 پشاور کی ٹریننگ ونگ نے شیخ محمدی گرڈ سٹیشن کے عملے کو آگ سے بچاؤ، ابتدائی مرحلے میں آگ پر قابو پانے اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی۔
ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو مختلف اقسام کی آگ، فائر ایکسٹنگوشرز کے درست استعمال، آگ لگنے کی صورت میں محفوظ انخلا ، ابتدائی ردِعمل اور آگ پر قابو پانے کی عملی مشقیں کروائی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
اس موقع پر گرڈ سٹیشن انتظامیہ نے ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ فائر سیفٹی ٹریننگ کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔








