اینٹی کرپشن سرگودھا کے عملہ نے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ حمید اللہ ولدغلام علی سکنہ چاہ کوڑے والا ضلع بھکر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا
سرگودھا ،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 24 جولائی (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھا کے عملہ نے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ حمید اللہ ولدغلام علی سکنہ چاہ کوڑے والا ضلع بھکر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل سے وراثتی انتقال کے ونڈہ جات بنوانے کے لیے ظفرعباس بھڈوال پٹواری 1لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ وہ اسی کام کے لیے پہلے بھی4لاکھ روپے رشوت وصو ل کر چکا ہے۔
جس پراینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھکر امیر عبداللہ خان کو ریڈ کرنے کا حکم دیا انہوں نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر مجسٹریٹ دفعہ 30محمد اسلم کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ پٹواری ظفرعباس حلقہ خانسر ضلع بھکر کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ1لاکھ روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن بھکر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔








