ٹانک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر طارق فضل

وفاقی وزیر پارلیمانی مور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ضلع ٹانک میں جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملہ کو بزدلانہ اور انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی مور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ضلع ٹانک میں جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملہ کو بزدلانہ اور انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میں وطن عزیز کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 12 بہادر جوانوں، 2 پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے فرض شناس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جس پر پوری قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعل راہ رہیں گی، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمارے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو وطن کے دفاع میں مزید استقامت عطا فرمائے

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان ان شاء اللہ امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔