کوئٹہ تھانہ سول لائن کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خطرناک سنیچر ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان شہر میں موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے
کوئٹہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سنیچر ہلاک

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 جولائی (اے پی پی):کوئٹہ تھانہ سول لائن کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خطرناک سنیچر ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان شہر میں موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین مسروقہ موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل نے پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کوئٹہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ سٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔








